کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 33
وجہ بتلایے۔ ۱۲۔ خبر واحد کی تعریف کیجیے نیز خبر آحاد کی اقسام کی بالاختصار وضاحت کیجیے۔ ۱۳۔ فرد مطلق کسے کہا جاتا ہے؟ ۱۴۔ کیا کوئی حدیث مشہور ہونے کے باوجود غریب بھی ہو سکتی ہے؟ ۱۵۔ غریب نسبی کسے کہتے ہیں؟ مندرجہ ذیل میں سے غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے: ۱۔ حافظ اور محدث مترادف الفاظ ہیں۔ ۲۔ لفظ نَیّف تین سے دس تک اعداد پر بولا جاتا ہے۔ ۳۔ خبر کی متواتر اور احاد میں تقسیم اپنے سند کی صحابہ تک انتہاء کے لحاظ سے تقسیم ہے۔ ۴۔ علم نظری کا مطلب علم ضروری ہے۔ ۵۔ خبر متواتر کے مقابلے میں خبر آحاد ہے۔ ۶۔ غریب اور ضعیف ہم معنی ہیں۔ ٭٭٭