کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 32
مشقی سوالات مناسب الفاظ کے ساتھ خالی جگہ پر کیجیے: ۱۔ اصول حدیث میں ....نے ہر فن میں مستقل کتاب تحریر کی۔ ۲۔ مقدمہ ابن صلاح کے مصنف ....ہیں۔ ۳۔ اس فن میں سب سے زیادہ مفید کتاب کا نام ....ہے۔ ۴۔ اصول حدیث کی مختصر کتب میں سے زیادہ اختصار والی کتاب ....ہے۔ ۵۔ اصول حدیث میں سب سے زیادہ توجہ ....کتاب کو دی گئی۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کیجیے: ۱۔ اصول حدیث میں لکھی گئی کتب میں سے صرف پانچ کے نام مع مصنفین تحریر کیجیے۔ ۲۔ اصول حدیث کی تاریخ پر بالاختصار روشنی ڈالیے۔ ۳۔ علم مصطلح الحدیث کی تعریف، موضوع اور اس کا فائدہ تحریر کیجیے۔ ۴۔ اگر کسی حدیث کی سند صحیح ہو تو اس کا متن رد کیا جاسکتا ہے؟ ۵۔ خلقی و خُلقی وصف سے کیا مراد ہے؟ ۶۔ خبر اور حدیث میں کیا فرق ہے؟ ۷۔ حدیث قدسی اور قرآن مجید میں کیا فرق ہے؟ ۸۔ متن کی وجہ تسمیہ تحریر کیجیے۔ ۹۔ درایت سے کیا مراد ہے؟ ۱۰۔ متواتر کی کیا شروط ہیں؟ ۱۱۔ کچھ محدثین نے خبر کے صحیح ہونے کے لیے اس کے عزیز ہونے کی شرط عائد کی ہے۔