کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 25
اخبار الآحاد
مفرداتِ باب
لم تتفر: ....واحد مؤنث غائب فعل جحد مجہول باب توفر بروزن تفعل بمعنی کسی چیز کا موجود ہونا ہفت اقسام سے مثال واوی۔
٭٭....٭٭
الآحاد :
یہ اَحَدٌ کی جمع ہے بمعنی واحد بمعنیٰ ایک، خبر واحد لغوی اعتبار سے اس حدیث کو کہتے ہیں جسے ایک شخص بیان کرے اور اصطلاحی لحاظ سے وہ حدیث ہے جس میں متواتر کی شروط نہ ہوں۔ یہ ظن کا فائدہ دیتی ہے۔
لیکن یاد رکھیں خبر واحد پر عمل کرنا قطعی اور یقینی طور پر متعین ہے۔ امام ابن حزم رحمہ اللہ نے فرمایا: اکیلے عادل راوی کی روایت اپنے ہم مثل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک علم اور عمل دونوں کو لازم کرتی ہے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک خبر واحد کے تمام راوی عادل ہوں تو اس سے علم یقینی اور عمل دونوں کا فائدہ حاصل ہوتا ہے)۔
٭٭٭