کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 24
متواتر کی شروط:
متواتر کی چار شرطیں ہیں:
۱۔ کثیر تعداد اسے بیان کرے۔
۲۔ رواۃ کی یہ تعداد سند کے تمام طبقات میں پائی جائے۔
۳۔ ان سب کا جھوٹ پر متفق اور مجتمع ہونا عادتاً محال ہو۔
۴۔ ان کی خبر کا اعتماد حس پر ہو (یعنی کہیں ہم نے سنا ہم نے دیکھا وغیرہ)۔
اس بات کو مضبوطی سے لینا۔ معتبر بات یہی ہے کہ خبر متواتر علم ضروری (علم یقینی) کا فائدہ دیتی ہے۔
علم ضروری وہ علم ہے جس کی طرف انسان اس طرح مجبور ہو کہ اسے رد نہ کرسکے (مثلاً آنکھوں دیکھا حال)۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خبر متواتر صرف علم نظری کا ہی فائدہ دیتی ہے لیکن اس موقف کی کوئی وقعت نہیں کیونکہ تواتر کے ذریعہ اس انسان کو بھی علم حاصل ہو جاتا ہے جس میں نظر کی اہلیت نہیں ہوتی۔ جیسا کہ عام آدمی ہے۔
٭٭٭