کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 21
المسنَد مفرداتِ باب مرویات: ....جمع مؤنث اسم مفعول باب روی بروزن رمیٰ (ضرب) ہفت اقسام سے لفیف مقرون۔ درایت: ....دریٰ بروزن رمیٰ ضَرَبَ سے اسم مصدر ہے بمعنی جاننا، علم رکھنا ہفت اقسام سے ناقص یائی۔ ٭٭....٭٭ المسنَد: نون کے فتحہ کے ساتھ، اس کے دو معانی ہیں: ۱۔ ہر وہ کتاب جس میں ایک صحابی یا زیادہ کی روایات علیحدہ علیحدہ جمع کی گئی ہوں۔ جیسا کہ امام احمد بن حنبل کی المسند ہے۔ اسی طرح محمد بن ابراہیم طرسوسی کی مسند عبداللہ بن عمر ہے۔ ۲۔ وہ مرفوع حدیث جو سند کے لحاظ سے متصل ہو۔ المسنِد: نون کے کسرہ کے ساتھ، وہ انسان جو حدیث کو اس کی سند کے ساتھ روایت کرے، برابر ہے کہ اس کے پاس اس کے متعلق علم ہو یا اس کے پاس محض روایت کرنے کے علاوہ کچھ نہ ہو۔ المحدِّث: وہ انسان محدث کہلاتا ہے جو علم حدیث کے ساتھ روایت اور درایت کے لحاظ سے