کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 16
مصطلح الحدیث، اس کا موضوع اور ثمرہ مفرداتِ باب خَلَقی اور خُلقی وصف: ....خَلْقی وصف سے آپ کی تخلیقی صفات مراد ہیں، آپ کے ہاتھوں کا نرم ہونا وغیرہ۔ اور خُلْقی وصف سے مراد آپ کی اخلاقی صفات یعنی اچھا بولنا، حسن خلق، نرم مزاجی وغیرہ وغیرہ۔ مرادف: ....باب رَادَفَ بروزن مفاعلہ سے اسم فاعل کا صیغہ ہے، اس کا مطلب ہم مثل اور ہم معنی ہونا ہے۔ ہفت اقسام سے صحیح۔ متباینان: ....باب تفاعل سے تثنیہ مذکر اسم فاعل کا صیغہ ہے بمعنی ایک دوسرے کے مخالف ہونا۔ ہفت اقسام سے اجوف یائی۔ عموم و خصوص مطلق: ....یہ منطقی اصطلاح ہے جس کا مفہوم ہوتا ہے کہ ایک کلی دوسری کلی کے تمام افراد پر صادق آئے جب کہ دوسری پہلی کے تمام افراد پر صادق نہ آئے بلکہ کچھ پر آئے۔ مثلاً انسان اور حیوان ہے ہر انسان پر حیوان تو صادق آتا ہے لیکن ہر حیوان کو انسان نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس کے تحت گھوڑا، گدھا وغیرہ بھی آتے ہیں۔ اسی طرح یہاں ہے ہر حدیث کو خبر تو کہہ سکتے ہیں لیکن ہر خبر کو حدیث نہیں کہہ سکتے۔ ٭٭....٭٭ تعریف: چند اصول و قواعد کو جاننا کہ جن کے ذریعے سند اور متن کے احوال مقبول اور مردود ہونے کی حیثیت سے معلوم ہوں۔