کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 139
د:
غیر معین افراد کو غیر معین روایات کی اجازت دینا مثلاً کہے: اسے میں نے اپنے زمانہ کے لوگوں کو اپنی تمام مسموعہ احادیث کو بیان کرنے کی اجازت دی۔
ھ:
معدوم افراد کو جو موجود افراد کے تابع ہوں کو اجازت دینا مثلاً کہے: میں نے فلاں شخص کو اور اس کے ہاں آج کے بعد پیدا ہونے والی اولاد کو بھی یہ یہ احادیث بیان کرنے کی اجازت دی۔
٭٭٭٭