کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 13
مقدمہ علم مصطلح کی تاریخ اور اس کا ارتقاء مفرداتِ باب نشأتہ:…باب نشأ بروزن فتح سے اسم مصدر ہے بمعنی پیدائش، ارتقا، نمو ، نشو ونما ہفت اقسام سے مہموز اللام۔ دُوِّنَتْ:…دوّن بروزن تفعیل بمعنی مدون کرنا اور لکھنا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔ غُضون:…اسے غین اور ضاد کے ضمہ کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ یہ غَضَنٌ کی جمع ہے جو کہ باب غَضِنَ بروزن علم سے مصدر ہے بمعنی دوران، اثناء ہفت اقسام سے صحیح۔ نزیل:…باب نزل بروزن ضرب سے صفت مشبہ کا وزن ہے بمعنی مہمان، وطنی بھائی، رہائشی شریک، اس کی جمع نُزَلَاء آتی ہے ہفت اقسام سے صحیح۔ شتات: ....باب شَتَّ بروزن ضرب سے منتشر ہونا ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی۔ ہذا اسم اشارہ: اسی طرح کئی عبارتوں کے شروع میں آتا ہے اس وقت یہ لفظ ’’خُذ‘‘ کا مفعول بہ ہوتا ہے یعنی عبارت ایسے ہوئی ’’خُذ ہذا‘‘ مطلب ہے آگے آنے والی بات کو تھام لے اور مضبوطی سے پکڑ لے۔ علوم اسلامیہ کی تدوین ہوئی تو علم مصطلح الحدیث اور اس کے اصول بھی مدون کیے گئے۔ البتہ یہ تدوین متفرق اقسام پر مشتمل علمی کتابوں میں تھی۔ جیسا کہ الرسالہ اور الام ہیں۔ یہ دونوں کتب امام شافعی رحمہ اللہ کی تصنیف کردہ ہیں۔ اسی طرح صحیح مسلم کا مقدمہ اور جامع ترمذی کا آخر۔ پس جب چوتھی صدی ہجری ہوئی اس میں علوم و فنون پروان چڑھے اور اصطلاحات