کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 12
حدیث میں دسترس رکھنے کے بغیر ناممکن ہے۔
اصولِ حدیث پر بہت سی کتب لکھی گئی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ مختصر، جامع اور آسان کتاب ’’اطیب المنح‘‘ ہی ہے۔
اسی وجہ سے بڑے بڑے مدارس میں شاملِ نصاب ہے۔ اس سے عام آدمی عربی میں ہونے کی وجہ سے مستفید نہ ہو سکتا تھا اسی لیے اس کو اردو میں ڈھالا گیا ہے۔
اس کتاب کا ترجمہ پہلے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے لیکن اس کتاب میں کچھ خصوصیات ہیں، وہ ہم آخر میں ذکر کریں گے۔
اس کا ترجمہ الشیخ استاذی محترم مولانا خاور رشید بٹ حفظہ اللہ(مدرس دار العلوم المحمدیہ، لاہور) نے کیا اور مشقی سوالات محترم جناب مولانا شکیل عاصم حفظہ اللہ نے لکھے اور راقم نے تصحیح و تنقیح کا کام سرانجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کتاب میں چند خصوصیات درج ذیل ہیں:
1....کتاب کی عربی عبارت کو مدنظر رکھتے ہوئے لفظی و بامحاورہ ترجمہ کا التزام کیا گیا ہے۔
2....ہر بحث سے پہلے مفردات باب کے نام سے مشکل الفاظ کے معانی و صیغہ حل کیا گیا ہے تاکہ قاری کو بات سمجھنے میں آسانی ہو۔
3....طلباء کے لیے مشقی سوالات مختلف انداز میں دئیے گئے ہیں۔
4....اس کتاب میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میںپڑھانے والے (استاذ) کے لیے بڑی راہنمائی ملے گی۔ ان شاء اللہ۔
اللہ تعالیٰ سے استدعا ہے کہ اس کے ناشر (بھائی ہناد شاکر) بانیٔ ادارہ اور جملہ معاونین کو اس کا نعم البدل عطا فرمائے، اسے شرف قبولیت سے نوازے اور اس کو پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے فائدہ مند بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اخوکم فی الدین
حافظ ابوسفیان میر محمدی
0305-4070381