کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 8
سورت فاتحہ سورت فاتحہ ایک سوتیرہ حروف، پچیس کلمات اور سات آیات پر مشتمل ہے۔ جو نماز کی ہر رکعت میں دہرائی جاتی ہے، اس کو قرآن کی اساس بھی کہا جاتا ہے، ام القرآن، الحمد للہ، ام الکتاب، سبع مثانی اور قرآن عظیم اسی کے نام ہیں ۔بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی مستقل آیت ہے۔ 1. سیدنا ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کُنْتُ أُصَلِّي فِي المَسْجِدِ، فَدَعَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّي اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أُجِبْہُ، فَقُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، إِنِّي کُنْتُ أُصَلِّي، فَقَالَ : أَلَمْ یَقُلِ اللّٰہُ : ﴿اسْتَجِیبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ﴾(الأنفال : 24) ثُمَّ قَالَ لِي : لَـأُعَلِّمَنَّکَ سُوْرَۃً ہِيَ أَعْظَمُ السُّوَرِ فِي الْقُرْآنِ، قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ المَسْجِدِ، ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِي، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَّخْرُجَ، قُلْتُ لَہٗ : أَلَمْ تَقُلْ : لَـأُعَلِّمَنَّکَ سُورَۃً ہِيَ أَعْظَمُ سُوْرَۃٍ فِي الْقُرْآنِ قَالَ : ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾(الفاتحۃ : 2) ہِيَ السَّبْعُ المَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ الَّذِي أُوْتِیْتُہٗ ۔ ’’میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی، میں جواب