کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 70
جو بھی پناہ اور بچاؤ کا طالب ہے، وہ اس پاک و برتر صفات والی ذات کی پناہ میں آ جائے۔ شیطان جو انسان پر مقرر ہے، اس کے وسوسوں سے وہی بچانے والا ہے۔ شیطان ہر انسان کے ساتھ ہے۔ برائیوں اور بدکاریوں کو خوب مزین کر کے لوگوں پر پیش کرتا ہے۔ راہِ راست سے ہٹانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔ اس کے شر سے وہی محفوظ رہ سکتا ہے، جسے اللہ بچا لے۔‘‘
(تفسیر ابن کثیر : 6/589؛ بتحقیق عبدالرزاق المہدي)