کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 7
ہیں اور اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ صرف وہ فضائل بیان کئے جائیں ، جو صحیح اور ثقہ اسناد سے وارد ہوئے ہیں ، ضعاف اور موضوعات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ اس کا نام مِفْتَاحُ النَّجَاۃِ فِي فَضَائِلِ السُّوَرِ وَالْـآیَاتِ منتخب کیا گیاہے۔ مقصودیہ ہے کہ احادیث نبویہ میں جن آیات اور سورتوں کی فضیلت وارد ہوئی ہے، ان کی قرائت وتلاوت قارئین کی زندگی کا حصہ بن جائے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس ادنیٰ سی کوشش کو اپنی بارگاہ ناز میں شرف قبولیت سے نوازے اور اس کا فیضان قیامت تک جاری وساری رکھے۔ اسے میرے لیے، میرے اساتذہ کرام اور جملہ معاونین کے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین! غلام مصطفی ظہیر امن پوری 5482125۔0300