کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 34
میں پھانس لیتا ہے۔ پھر کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ شیطان جنوں سے چھٹکارا ملے، ہاں ایسا ضرور ہوتا ہے کہ سدا کا روگ لگ جاتاہے، لہٰذا ان لٹیروں سے بچ جائیں اور گھروں میں سنتوں کو رواج دیں ۔ گھر میں داخل ہوں ، تو بسم اللہ پڑھیں ۔ سورت آل عمران سورۃ آل عمران مدنی ہے، اس کی پہلی 83 آیات وفد نجران کے موقعہ پر 9 ہجری میں نازل ہوئیں ۔ 1. سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اِقْرَؤُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّہٗ یَأْتِي یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شَفِیْعًا لِّأَصْحَابِہٖ، اِقْرَؤُوا الزَّہْرَاوَیْنِ، الْبَقَرَۃَ وَسُوْرَۃَ آلِ عِمْرَانَ، فَإِنَّہُمَا تَأْتِیَانِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کَأَنَّہُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ کَأَنَّہُمَا غَیَایَتَانِ، أَوْ کَأَنَّہُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَیْرٍ صَوَافَّ، تَحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِہِمَا، اقْرَؤ ا سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ، فَإِنَّ أَخْذَہَا بَرَکَۃٌ، وَتَرْکَہَا حَسْرَۃٌ، وَلَا تَسْتَطِیْعُہَا الْبَطَلَۃُ ۔ ’’قرآن پڑھا کریں ، یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش