کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 26
سورت بقرہ کی آخری دو آیات 1 سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ فِي لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ ۔ ’’جو ہر رات سورت بقرہ کی آخری دو آیات پڑھے، وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔‘‘ (صحیح البخاري : 4008، صحیح مسلم : 807) کافی ہونے کا مطلب ہے ؛ ۱۔ شیطان کی شر انگیزیوں سے حفاظت ہوگی۔ ۲۔ ناگہانی مصائب اور آفات سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گی۔ ۳۔ نماز تہجد سے کفایت کریں گی۔ ہم اس بھلائی سے کس درجہ محروم ہیں ، کبھی سوچا آپ نے؟ 2. سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : بَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَہٗ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ