کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 23
پھرچھوڑ دیا۔ وہ دوبارہ آگیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا : اسے پکڑنے کے لئے وہی دعا پڑھیں ۔ ودبارہ وہ دعا پڑھی، تو جن دوبارہ قابو آ گیا، میں نے کہا : تو نے وعدہ خلافی کی ہے، اب تو ضرور تجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پاس لے جاوں گا۔ کہنے لگا : مجھے چھوڑ دیجئے، آپ کو چند کلمات سکھاتا ہوں ، جب آپ انہیں پڑھیں گے توکوئی مذکر یا مونث جن آپ کے قریب نہیں پھٹکے گا، پوچھا : کون سے کلمات؟، کہا : ہر صبح وشام آیۃ الکرسی پڑھا کریں ۔ میں نے اسے رہا کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ قصہ سنایا۔ فرمایا : کیا آپ جانتے نہیں ؟ یقینا بات ایسے ہی ہے۔‘‘
(فضائل القرآن للنّسائي : 42، وسندہٗ حسنٌ)
2. سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَتَدْرِي أَيُّ آیَۃٍ مِّنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ أَعْظَمُ؟ قَالَ : قُلْتُ : اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ أَعْلَمُ، قَالَ : یَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آیَۃٍ مِّنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ أَعْظَمُ؟ قَالَ : قُلْتُ : ﴿اَللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْم﴾(البقرۃ : 255) قَالَ : فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، وَقَالَ : وَاللّٰہِ لِیَہْنِکَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ ۔
’’ابو منذر!کیا آپ جانتے ہیں کہ کتاب اللہ کی کس آیت کی فضیلت سب سے زیادہ ہے؟ عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، فرمایا : ابو منذر! جانتے ہیں کہ کتاب اللہ کی کس آیت کی فضیلت سب سے زیادہ ہے؟ عرض کیا : آ یۃ الکرسی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا (حوصلہ