کتاب: مفتاح النجاۃ - صفحہ 11
فاتحہ تلاوت کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ تورات، انجیل، زبور اور فرقان (قرآن) میں اس جیسی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی۔ یہی سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے، جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔‘‘
(مسند الإمام أحمد : 2/413,357، سنن الدّارمي : 3376، سنن التّرمذي : 2875، وسندہٗ حسنٌ)
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ’’حسن صحیح‘‘ اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ(۸۶۱) نے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔
3. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
کُلُّ صَلَاۃٍ لَا یُقْرَأُ فِیْہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَہِيَ خِدَاجٌ، فَہِيَ خِدَاجٌ، فَہِيَ خِدَاجٌ قَالَ : یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ، إِنِّي أَحْیَانًا أَکُونُ وَرَائَ الْإِمَامِ قَالَ : یَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِہَا فِي نَفْسِکَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ : قَسَمْتُ الصَّلَاۃَ بَیْنِي وَبَیْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ قَالَ الْعَبْدُ : ﴿الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾(الفاتحۃ : 2) قَالَ اللّٰہُ : حَمِدَنِي عَبْدِي فَإِذَا قَالَ : ﴿الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ (الفاتحۃ : 2)، قَالَ اللّٰہُ : أَثْنٰی عَلَيَّ عَبْدِي فَإِذَا قَالَ : ﴿مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ﴾(الفاتحۃ : 4) قَالَ اللّٰہُ : مَجَّدَنِي عَبْدِي