کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 99
کیا تو شیطان کہتا ہے: تمھیں شب باشی کے لیے ٹھکانا اور رات کا کھانا مل گیا۔‘‘ [1] 48۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدمی گھر میں داخل ہو تو یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلٰی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہ کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ نکلے اور اللہ پروردگار پر ہم نے توکّل کیا۔‘‘ اِس کے بعد اہلِ خانہ کو سلام کہے۔ 49۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (حضرت انس رضی اللہ عنہ سے) کہا:
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۰۱۸) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۰۹۶)