کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 96
ہوتا ہے، اگر تجھ میں طاقت ہے کہ تو اس گھڑی میں اللہ کا ذکر کرنے والے شب زندہ داروں میں سے شمار ہو تو اس وقت اس کا ذکر کر۔‘‘ [1] 44۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’رات میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں مسلمان آدمی اللہ عزوجل سے دُنیا و آخرت کی کسی بھی بھلائی کا سوال کرے تو اللہ اسے عطا کرتا ہے اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔‘‘ [2] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ﴾ [آل عمران: ۱۷] ’’اور سحری کے اوقات میں اللہ سے مغفرت طلب کرنے والے (اہلِ جنّت ہیں)۔‘‘ گھر سے نکلتے وقت: 45۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے گھر سے نکلتے وقت یہ کہا:
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۷۹) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۵۷)