کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 94
* ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا﴾ [الإسراء: ۷۹] ’’اور رات کو (تلاوتِ قرآن کے ساتھ) تہجّد بھی پڑھیں جو نفلی ہے، عن قریب اللہ آپ کو مقامِ محمود پر سرفراز فرمائے گا۔‘‘ * فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا [الدھر: ۲۶] ’’رات کو سر بہ سجدہ ہوا کریں اور رات کو تا دیر اس کی تسبیح بیان کیا کریں۔‘‘