کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 92
اسے کسی سے بھی بیان نہ کرے۔ اسی وقت تین دفعہ بائیں طرف تھوک دے اور جو اس نے دیکھا اس کی برُائی سے شیطان مردود سے اللہ کی پناہ لے (اَعُوْذُ بِاللّٰہ۔۔ پڑھے) تو وہ خواب اسے نقصان نہیں دے گا۔‘‘ [1] -41 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’تم میں سے کوئی بُرا خواب دیکھے تو تین مرتبہ بائیں طرف تھوک دے اور تین مرتبہ اَعُوْذُ بِاللّٰہ۔۔۔ پڑھے اور پہلو بدل لے۔‘‘ [2]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۰۴۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۲۶۱) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۲۶۱)