کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 90
(( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ )) [1] ’’میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں، اس کے غضب سے، اس کے کے بندوں سے شر سے اور شیطانوں کی گمراہ کُن چالوں سے اور ان کے حاضر ہونے سے۔‘‘ بُرا خواب دیکھنے پر: 40۔ حضرت سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا: ’’اچھے خواب اللہ کی جانب سے ہوتے ہیں اور برُے خواب شیطانوں کی طرف سے۔ جب تم میں سے کوئی بُرا خواب دیکھے تو ہوش آتے ہی بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۸۹۳) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۲۸) حدیثٌ حسنٌ۔