کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 74
سوتے وقت کے اذکار -25 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تویہ کہتے: (( اللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا )) ’’اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا (سوتا) اور جیتا (جاگتا) ہوں۔‘‘ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تویہ کہتے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ )) [1] ’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے، جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھائے جانا ہے۔‘‘
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۳۱۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۱۱)