کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 69
(( اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ، وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْئُ لَکَ بِذَنبِْیْ، فَاغْفِرْلِیْ، فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ )) ’’اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تونے مجھے پیدا کیا، میں تیرا بندہ ہوں، میں حسبِ استطاعت تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے عمل کی بُرائی سے پناہ مانگتا ہوں، اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، تو مجھے بخش دے۔ بلاشُبہہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں ہے۔‘‘ ’’جس نے شام کو یہ پڑھا اور اسی رات مرگیا، وہ جنّت میں داخل ہوگیا اور جس نے صبح کو پڑھا اور اسی دِن مرگیا، وہ بھی جنت میں گیا۔‘‘ [1]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۳۰۶)