کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 65
’’دن کے دونوں طرف (صبح و شام )اور رات کے کچھ حصّہ میں نماز قائم کریں، بلاشُبہہ نیک اعمال بُرائیوں کو مٹا دیتے ہیں۔‘‘ افضل اعمال والا: 16۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جس نے صبح و شام سو مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کہا، قیامت کے دن اس سے افضل اعمال والا کوئی نہ ہوگا، سوائے اس کے جس نے اسی طرح یا اس سے زیادہ کہا ہوگا۔‘‘ [1] -17 اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت یہ کہا کرتے تھے: (( اَمْسَیْنَا وَ اَمْسَیٰ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ۔ رَبِّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذِہٖ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہَا، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۲)