کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 64
پکارتے ہیں اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں۔‘‘ * اللہ ربّ ا لعز ّت کا فرمان ہے: ﴿ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا﴾ [مریم: ۱۱] ’’اور اس نے ان کی طرف وحی کی کہ صبح و شام تسبیح بیان کرو۔‘‘ * اللہ عزّوجلّ کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿ وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾ [الطور: ۴۹] ’’رات کے وقت اور ستاروں کے غائب ہونے (دن) کے وقت اس کی تسبیح بیان کریں۔‘‘ * ربّ ِ ذوالجلال کا فرمان ہے: ﴿ فَسُبْحَانَ اللّٰهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ﴾[الروم: ۱۷] ’’شام کرتے اور صبح کرتے وقت اللہ کی پاکی بیان کریں۔‘‘ * ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ﴾ [ھود: ۱۱۴]