کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 63
بغیر آواز کیے اپنے رب کا ذکر کرتے رہیں اور غافلوں میں سے نہ ہوں۔‘‘ * فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ﴾ [المؤمن: ۵۵] ’’شام و سحر اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کریں۔‘‘ * اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿  وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ﴾ [قٓ: ۳۹] ’’طلوعِ آفتاب سے پہلے اور غروبِ آفتاب سے پہلے اپنے رب کی تسبیح بیان کریں۔‘‘ * ارشادِ ربّانی ہے: ﴿ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ ﴾ [الأنعام: ۵۲] ’’اور مت دھتکاریںاُن لوگوں کو جو صبح و شام اپنے رب کو