کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 60
ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام سے ملا۔ انھوں نے فرمایا: ’’میری طرف سے اپنی امّت کو سلام کہنا اور انھیں بتا دینا کہ جنت کی مٹی بڑی عُمدہ اور پانی بہت میٹھا ہے، مگر جنت ایک چٹیل میدان ہے اور اس کی شجر کاری ان کلمات سے ہوتی ہے: (( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ )) [1] ’’اللہ پاک ہے، ہر قِسم کی تمام تعریفیں اُسی کے لیے ہیں، اس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور وہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ جنت کا خزانہ: 15۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی خبر نہ دوں؟ میں نے کہا: ضرور یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہو:
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۶۲) حدیثٌ حسنٌ