کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 57
ہزار نیکیاں، ایک ہزار گناہ معاف: 11۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی سے اِتنا بھی نہیں ہو سکتا کہ وہ روزانہ ایک ہزار نیکیاں کمائے؟ شرکائے مجلس میں سے کسی نے پوچھا: ہزار نیکیاں کوئی کس طرح کمائے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سو مرتبہ اللہ کی تسبیح ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ کہے تو اُس کے اعمال نامہ میں ایک ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی یا ایک ہزار گناہ معاف کیے جائیں گے۔‘‘ [1] کم خرچ بالا نشیں: 12۔ اُمّ المومنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر سے نمازِ فجر کے بعد باہر گئے اور وہ اپنی جائے نماز پر بیٹھی تھیں۔ سورج نکلے بوقتِ چاشت آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’کیا تو ابھی تک اسی حال میں ہے جس میں مَیں نے تجھے چھوڑا
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۸)