کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 53
مثال زندہ اور مُردہ کی ہے۔‘‘ [1]
5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’جو کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کرے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حست و نقصان ہوگا اور جو کسی بستر پر لیٹے اور اس پر اللہ کا ذکر نہ کرے تو اس پر بھی حسرت و نقصان ہے۔‘‘ [2]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۴۰۷)
[2] سنن أبي داوٗد، رقم الحدیث (۴۸۵۶)