کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 51
فضیلتِ ذکر حدیث کی روشنی میں تمام اعمال کا سرتاج: 1۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’کیا میں تمھیں ایسے عمل کی خبر نہ دوں جو تمھارے اعمال میں سے بہترین عمل اور تمھارے رب کے نزدیک بہت مقبول و پاکیزہ، تمھارے درجات کو زیادہ بلند کرنے والا، تمھارے لیے فی سبیل اللہ سونا چاندی خرچ کرنے سے بہتر اور جو تمھارے لیے اس سے بھی بہتر ہے کہ تمھارا دشمن سے سامنا ہو، تم اسے تہہِ تیغ کرو اور وہ تمھاری گردن زنی کرے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ذکرِ الٰہی۔‘‘ [1]
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۳۷۷) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۷۹۰) امام حاکم نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے۔