کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 50
﴿رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللّٰهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ۙ﴾ [النور: ۳۷]
’’(ایسے لوگ قیامت سے ڈرنے والے ہیں) جنھیں تجارت اور خرید و فروخت ذکرِ الٰہی، نماز قائم کرنے اور زکات ادا کرنے سے غافل نہیں کرتے۔‘‘
* اللہ عزوجل کا فرمان ہے:
﴿وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ﴾ [الأعراف: ۲۰۵]
’’اور صبح و شام اپنے دِل میں عاجزی اور خوف کے ساتھ بغیر آواز کیے اپنے رب کا ذکر کریں اور غافلوں میں سے نہ ہوں۔‘‘