کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 49
* ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللّٰهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ﴾ [آل عمران: ۱۹۱] ’’وہ لوگ (عقل مند ہیں) جو اللہ کا کھڑے، بیٹھے اور کروٹ کروٹ ذکر کرتے ہیں۔ ‘‘ * ارشاد ِا لٰہی ہے: ﴿إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا﴾ [الأنفال: ۴۵] ’’جب تمھارا دشمن کی جماعت سے سامنا ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرو۔‘‘ * فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ۗ﴾[البقرۃ: ۲۰۰] ’’جب تم اپنے مناسکِ (حج) پورے کر لو تو اپنے آبا و اجداد کے ذکر کی طرح یا اس سے بھی زیادہ اللہ کا ذکر کرو۔‘‘ * رب العز ّت نے فرمایا ہے: