کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 49
* ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللّٰهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ﴾
[آل عمران: ۱۹۱]
’’وہ لوگ (عقل مند ہیں) جو اللہ کا کھڑے، بیٹھے اور کروٹ کروٹ ذکر کرتے ہیں۔ ‘‘
* ارشاد ِا لٰہی ہے:
﴿إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا﴾
[الأنفال: ۴۵]
’’جب تمھارا دشمن کی جماعت سے سامنا ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرو۔‘‘
* فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ۗ﴾[البقرۃ: ۲۰۰]
’’جب تم اپنے مناسکِ (حج) پورے کر لو تو اپنے آبا و اجداد کے ذکر کی طرح یا اس سے بھی زیادہ اللہ کا ذکر کرو۔‘‘
* رب العز ّت نے فرمایا ہے: