کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 45
اور دوسری جلد طبع ہو چکی ہے اور ’’ضعیف الجامع الصغیر و زیاداتہ‘‘ بھی ہے۔ اسی بنا پر المکتب الاسلامی کے ساتھ طے پایا کہ ہم ’’الکلم الطیّب‘‘ کا نئے اندازسے ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کے نام سے اڈیشن شائع کریں، جو غیر ثابت شدہ روایات سے مصفّیٰ و منقّیٰ ہو۔ عنوانات میں سے لفظ ’’فصل‘‘، عند الامکان حدیث کے راوی صحابی کا نام، حدیث کے مخرِجین ائمہ کے نام [1] اور تعلیقات حذف کردی ہیں جو اس ’’الصحیح‘‘ میں مناسب نہ تھیں۔ وَاللّٰہَ تَعَالٰی اَسْئَلُ اَنْ یَّتَقَبَّلَ مِنَّا وَیَنْفَعُ بِہِ الْمُسْلِمِیْنَ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ ( فضیلۃ الشیخ ) محمد ناصر الدین الالبانی بیروت ۲۶ ؍شوال ۱۳۹۰ھ [1] حوالے کے طور پر مخرجین ائمہ کرام کے نام ہم نے اس اردو اڈیشن میں پھر سے دے دیے ہیں، تاکہ اصل کتاب ’’الکلم الطیّب‘‘ کی عدم موجودگی میں تشنگی نہ رہے۔ (قمر)