کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 378
قاسم ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ (تابعی) فرماتے ہیں: ’’میں نے ان سورتوں میں اسمِ اعظم تلاش کیا تو وہ اِن آیات میں پایا: 1 ۔﴿ اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ﴾ [البقرۃ: ۲۵۵، آیۃ الکرسي] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والا ہے۔‘‘ 2 ۔﴿ اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ﴾ [آل عمران: ۲] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والا ہے۔ ‘‘ 3 ۔﴿ وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ ۖ﴾ [طٰہٰ: ۱۱۱] ’’اور ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والے کے سامنے سب جھکتے ہیں۔‘‘ تو گویا ہر سہہ سورتوں میں ہی واردہ اسمائے حُسنٰی ﴿  الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ ہی اسمِ اعظم پر مشتمل ہیں۔ غرض ان آیات و احادیث میں متعدد اسمائے گرامی آئے ہیں، جن کے ساتھ دُعا کرنا باعثِ قبولیت ہے۔ مختلف مواقع پر مختلف اسمائے حُسنٰی کے ساتھ