کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 377
معبودِ برحق نہیں، وہ بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے۔‘‘ ﴿ الم ﴿١﴾ اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ [آل عمران: ۱۔ ۲] ’’الف، لام میم۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والا ہے۔‘‘ [1] 158 ۔ایک حدیث میں ہے کہ اسمِ اعظم قرآنِ کریم کی تین سورتوں میں ہے: ’’1 سورۃ البقرۃ۔ 2سورت آلِ عمران۔ 3 سورت طٰہٰ۔‘‘ [2] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صرف تین سورتوں کا نام ہی لیا ہے، جبکہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کے راوی
[1] صحیح سنن أبي داود، صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۶۶۴) صحیح سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۸۵۵) مسند أحمد، صحیح الجامع (۱؍ ۱؍ ۳۲۹) رقم الحدیث (۹۹۱) مشکاۃ المصابیح (۲؍ ۷۰۹) [2] صحیح سنن ابن ماجہ، مشکل الآثار للطحاوي، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۷۴۶) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۹۹۰)