کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 376
اَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اَسْئَلُکَ۔۔۔ )) ’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، جب کہ ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے تو حناّن و مناّن ہے، آسمانوں اور زمین بنانے والا ہے، اے جلال و اکرام والے! اے حیّ و قیّوم (زندہ و قائم رہنے والے) میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔۔۔۔‘‘ [1] 157 ۔ایک حدیث میں ہے کہ اسمِ اعظم ان دو (۲) آیتوں میں ہے: ﴿  وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴾ [البقرۃ: ۱۶۳] ’’اور تمھارا معبودِ حقیقی ایک اللہ ہی ہے، اس کے سوا کوئی
[1] صحیح سنن أبي داود، صحیح سنن الترمذي، صحیح سنن النسائي، صحیح سنن ابن ماجہ، مشکاۃ المصابیح (۲/ ۷۰۸، ۷۰۹)