کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 375
کرتا ہے اور اس کے ساتھ جو کچھ کوئی مانگے وہ دیتا ہے۔‘‘ اور اُس آدمی نے یہ کہتے ہوئے دُعا کی تھی: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْھَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ إِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُن لَّہٗ کُفُواً أَحَدٌ )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، جب کہ میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ صرف تو ہی معبودِ برحق ہے تیرے سوا کوئی معبودِ حقیقی نہیں تویکتا و بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنم دیا نہ اُسے کسی نے جنم دیا اور جس کا کوئی ہم سر و ہم پلہ نہیں ہے۔‘‘ 156۔ ایک حدیث میں اسمِ اعظم ان الفاظ میں قرار دیاگیا ہے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لَا اِلٰہَ اِلَّا
[1] صحیح سنن أبي داود، صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۷۶۳) صحیح سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۱۱۱) مشکاۃ المصابیح (۲/ ۷۰۸)