کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 373
علّامہ ابنِ حزم رحمہ اللہ کی تحقیق: قرآنِ کریم اور حدیثِ شریف میں وارد ان اسمائے گرامی میں سے غالب اکثریت کو علامہ ابنِ حزم رحمہ اللہ نے بھی چوراسی (۸۴) اسمائے حُسنٰی کے ضمن میں ’’المحلّٰی‘‘ میں ذکر کیا ہے اور بعض ایسے اسمائے مبارکہ بھی ذکر کیے ہیں جو گذشتہ صفحات میں درج نہیں ہوئے۔ مثلاً: (۱۶۰) اَلْاَعَزُّ بہت زیادہ عزت والا معزز۔ (۱۶۱) اَلْسَّیِّدُ آقا و مالک۔ (۱۶۲) اَلسُّبُّوْحُ ہر عیب سے پاک و منزّہ۔ (۱۶۳) اَلْوِتْرُ یکتا و تنہا۔ (۱۶۴) اَلْمِحْسَانُ بہت احسان کرنے والا۔ (۱۶۵) اَلْجَمِیْلُ صاحبِ حسن و جمال۔ (۱۶۶) اَلرَّفِیْقُ دوست و ساتھی۔ (۱۶۷) اَلْمُسْعِرُ بھڑکانے والا (آگ وغیرہ کو)۔ (۱۶۸) اَلْمُعْطِیُ عطاء کرنے والا۔ (۱۶۹) اَلدَّھْرُ زمانہ۔