کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 37
ایسے تمام عیوب سے مصفّیٰ و منقّیٰ اور مبرّا کتاب ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کا اُردو اڈیشن آپ کے ہاتھوں میں ہے، جو شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور تالیف ’’الکلم الطیّب‘‘ کا اختصار ہے۔امام صاحب نے دو سو ترپن (۲۵۳) احادیث کتاب میں شامل کی تھیں اور دَورِ حاضر کے عظیم محقّق و محدّث شیخ البانی نے تحقیقِ دقیق کے بعد ان میں سے محلِ نظراحادیث کو حذف کرکے۱۹۵ احادیث پر مشتمل اس مختصر کو ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کا نام دے دیا ہے۔
قارئینِ کرام کے ذہن میں یہ سوال آسکتا ہے کہ شیخ الاسلام امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ جیسے جلیل القدر عالم و فاضل جن کے تبحر عِلمی کا یہ عالم ہے کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے ان کے متعلق یہاں تک کہہ دیا ہے:
’’کُلُّ حَدِیْثٍ لَا یَعْرِفُہٗ ابْنُ تَیْمِیَّۃَ فَلَیْسَ بِحَدِیْثٍ‘‘
’’ہر وہ حدیث جسے ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ نہیں جانتے وہ حدیث ہی نہیں۔‘‘
تو پھر ان کی کتاب میں محلِ نظر احادیث کیسے آگئیں؟ جبکہ حدیث کے متعلق ان کا مذہب یہ ہے: