کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 363
(43)اَلْکَرِیْمُ کرم کرنے والا، بلاسوال دینے والا۔ (44)اَلرَّقِیْبُ نگہبان۔ (45)اَلْمُجِیْبُ دُعا قبول کرنے والا، پکار سننے والا۔ (46)اَلْوَسِعُ کشادہ رحمت والا، ہر چیز کا احاطہ کرنے والا۔ (47)اَلْحَکِیْمُُ حاکم باحکمت۔ (48) اَلْوَدُوْدُ محبت کرنے والا۔ (49)اَلْمَجِیْدُ بزرگی والا۔ (50)اَلبَاعِثُ مرنے کے بعد اٹھانے والا۔ (51) اَلشَّھِیْدُ حاضر۔ (52) اَلْحَقُّ سچا و ثابت۔ (53)اَلْوَکِیْلُ کارساز۔ (54) اَلْقَوِیُّ طاقتوروزبردست۔ (55) اَلْمَتِیْنُ قوت والا۔ (56) اَلْوَلِیُّ مدگار، دوست۔ (57) اَلْحَمِیْدُ قابلِ تعریف۔