کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 361
(12) اَلْخَالِقُ پیداکرنے والا۔ (13) اَلْبَارِیُٔ دُنیا بنانے والا۔ (14) اَلْمُصَوِّرُ صورت بنانے والا۔ (15)اَلْغَفَّارُ بڑابخشنے والا۔ (16) اَلْقَھَّارُ سب پر غالب۔ (17)اَلْوَھَّابُ بہ کثرت و بلاعوض دینے والا۔ (18)اَلرَّزَّاقُ روزی دینے والا۔ (19) اَلْفَتَّاحُ کھولنے والا۔ (20)اَلْعَلِیمُ ہر چیز کا جاننے والا۔ (21)اَلْقَابِضُ بند کرنے والا۔ (22) اَلْبَاسِطُ کشادہ کرنے والا۔ (23) اَلْخَافِضُ پست کرنے والا۔ (24) اَلرَّافِعُ بلند کرنے والا۔ (25)اَلْمُعِزُّ عزت بخشنے والا۔ (26)اَلْمُذِلُّ ذلیل کرنے والا۔ (27) اَلسَّمِیْعُ سننے والا۔