کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 356
کرے، اللہ اس کے تمام غم اور پریشانیاں دور کر دیتا ہے اور ان کی جگہ اسے خوشی و فرحت سے نواز دیتا ہے۔‘‘ وہ دعا وہی ہے جو کہ اصل کتاب میں نمبر (۱۰۵) کے تحت گزری ہے۔ اور اس حدیث میں وارد دُعا میں محلِ شاہد یہ الفاظ ہیں : (( اَسْئَلُکَ بِکُلِّ اِسْمٍ ھُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ اَوْ اَنْزَلْتَہٗ فِیْ کِتَابِکَ اَوْعَلَّمْتَۃٗ اَحَداً مِّنْ خَلْقِکَ اَوْ اِسْتَأْثَرْتَ بِہٖ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ۔۔۔ )) [1] ’’میں تیرے ہر اس نام کے ساتھ تجھ سے سوال کرتا ہوں جو تو نے اپنے لیے منتخب فرمایا یا تو نے اسے اپنی کتاب میں نازل کیا یا تو نے جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھلایا پھر اُسے اپنے علمِ غیب میں پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔‘‘
[1] صحیح ابن حبان، مسند أحمد، مسند أبي یعلیٰ، المعجم الکبیر للطبراني، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۹۹) مجمع الزوائد (۵؍ ۱۰؍ ۱۳۹۔ ۱۴۰)