کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 351
کو نماز کے دَوران بچھونے کاٹ لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: (( لَعَنَ اللّٰہُ الْعَقَرْبَ لَاتَدَعُ مُصَلِّیاً وَلَا غَیْرَہٗ )) ’’اللہ کی لعنت ہو اس بچھو پر، یہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ کسی دوسرے کو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی و نمک منگوایا اور نمک کو پانی میں ملاکر اپنا دستِ مبارک اس میں ڈبو دیا اور اسے ملتے رہے۔ اور ڈنگ والی جگہ کو چھوتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی پڑھتے: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴿١﴾ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٣﴾ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٥﴾ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿٦﴾﴾ [سورۃ الکافرون] بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿١﴾ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾