کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 349
افضل ذکر اور افضل دُعا: 149۔ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (( اَفْضَلُ الذِّکْرِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَفْضَلُ الدُّعَائِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ )) [1] ’’سب سے افضل ذکر: ’’لَآ اِلٰہ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ ہے کہ ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں‘‘ اور سب سے افضل دُعا ’’الحمد للّٰه ‘‘ ہے کہ ’’ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے۔‘‘ کھانا کھانے کے بعد کی دُعا: 150۔ اس سے قبل بھی کھانا کھانے سے متعلقہ دُعائیں گزرچکی ہیں، جبکہ ایک دُعا یہ بھی ہے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَسَقٰی وَ سَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا ))
[1] سنن الترمذي، سنن النسائي، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۴۹۷) صحیح الجامع، رقم الحدیث(۱۱۱۵) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۳۰۶)