کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 347
عملِ خیر و ترکِ منکر اور حبِ مسکین کی توفیق اورفتنہ سے تحفّظ کی دُعا: 147۔ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے بعد یہ دُعا کرنے کا حکم فرمایا: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْکِ الْمُنْکَرَاتِ وَحُبِّ الْمَسَاکِیْنَ وَاِذَا اَرَدْتَّ بِعِبَادِکَ فِتْنَۃً فَاقْبِضْنِیْ اِلَیْکَ غَیْرَ مَفْتُوْنٍ )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے اچھے اعمال کو سر انجام دینے اور بُرے افعال کو ترک کرنے اور مساکین سے محبت کرنے کی توفیق کا سوال کرتا ہوں اور جب تو اپنے بندوں کو مبتلائے فتنہ کرنا چاہے تو مجھے اس میں مبتلا کرنے سے پہلے فوت کرلے۔‘‘ ضرر رساں کیڑوں اور تمام بیماریوں سے تحفّظ کی دُعا: 148۔ تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام یہ دُعا کرنے سے
[1] صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۵۸۰) السنۃ لابن أبي عاصم (۳۸۸)