کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 34
تزئین و آرایش پر خوب محنت کی ہے اور کتاب کو ظاہری و معنوی محاسن سے آراستہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انھیں دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ ہماری اس کتاب کو شرفِ قبول سے نوازے اور اسے ہمارے اور ہمارے والدین کے لیے اجر و ثوابِ دارین کا ذریعہ بنائے۔ آمین تمام قارئینِ کرام سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے لیے بھی خیر و برکت اور ہمارے والدین کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا ضرور فرمائیں۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْہُمْ وَعَافِھِمْ وَاعْفُ عَنْھُمْ وَاَدْخِلْہُمُ الْجَنَّۃَ الْفِرْدَوْسَ الْاَعْلٰی والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ ابوسلمان محمد منیر قمر نواب الدین ۲/۵/ ۱۴۲۵ھ ترجمان سپریم کورٹ، الخبر ۲۰/ ۶/ ۲۰۰۴ھ داعیہ متعاون مراکزِ دعوت و ارشاد الخبر،الدمام،الظہران، سعودی عرب