کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 337
میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میرا روزگار ہے اور میری آخرت کی اصلاح فرما جو کہ میرا آخری ٹھکانا ہے اور ہر بھلائی کے لیے میری عمر دراز کر دے اور ہر بُرائی سے بچانے کے لیے موت کو میرے لیے باعث راحت بنا دے۔‘‘ [1] گمراہ ہونے سے بچاؤکی دُعا: 138 ۔ (( اَللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ وَبِکَ خَا صَمْتُ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَنْ تُضِلَّنِیْ وَاَنْتَ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَالْجِنُّ وَ الْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ )) [2] ’’اے اللہ! میں تیرا تابع فرمان ہوا اور میں تجھی پر ایمان لایا اور تجھی پر بھروسا و توکّل کیا اور تیری طرف ہی رجوع
[1] صحیح مسلم (۹/ ۱۷/ ۴۰) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۴) [2] صحیح البخاري، صحیح مسلم (۹؍ ۱۷؍ ۳۹) مسند أحمد (۱؍ ۳۰۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۰۸۶) سوئے حرم (ص: ۲۷۵)