کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 334
(( اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَّ اَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَّ احْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِینَ )) [1] ’’اے اللہ! مجھے خشوع و انکساری کی حالت میں زندہ رکھ، ایسے ہی موت دے اور ایسے ہی لوگوں میں قیامت کے دن مجھے اُٹھا۔‘‘ پردہ پوشی و امن اور قضائِ دَین کی دُعا: 133۔ (( اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَتِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَتِیْ وَاقْضِ عَنِّیْ دَیْنِیْ )) [2] ’’اے اللہ! شر م سارکُن امور کی پردہ پوشی فرما، ڈر خوف سے امن میں رکھ اور مجھ سے میرے قرضے ادا کروا دے۔‘‘
[1] صحیح النسائي، رقم الحدیث (۱۹۱۷) سنن ابن ماجہ، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۳۰۸) الإرواء، رقم الحدیث (۸۵۳) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۲) [2] معجم طبرانی الکبیر، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۳) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۴۵۵) سوئے حرم (ص: ۲۵۹)