کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 330
وَالْأَعْمَالِ وَالْاَھْوَائِ وَالْاَدْوَائِ )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: بد اخلاقی و بداعمالی اور خواہشاتِ نفسانیہ اور امراضِ جسمانیہ کے شرّ سے۔‘‘ کفر و فقر اور عذابِ قبر سے اللہ کی پناہ: 127 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذْابِ الْقَبْرِ )) [2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کفر و فقر اور عذابِ قبر سے۔‘‘ سوئے قضا و بلا سے اللہ کی پناہ: 128 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ دَرَکِ الشِّقَائِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ
[1] صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۸۴۰) صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۳۰۹) مشکاۃ المصابیح (۲۴۷۱) سوئے حرم (ص: ۲۷۷) [2] صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۰۴۸)